سندھ کے شہر شہداد کوٹ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق شہداد کوٹ اور اطراف میں دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ آیا، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ ہوئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز شہدادکوٹ سے تقریباً 74 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔