کراچی کے علاقے سچل صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سچل تھانے کے علاقے صفورا رم جھم ٹاور یاسین امام بارہ گاہ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص اکرم ولد صاحب جاں بحق جبکہ شعبان ولد لقمان زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا۔