نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تینوں وزرائے خارجہ اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ملاقاتیں پہلے ترکی میں طے تھیں لیکن مصروفیات کی وجہ سے انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایمانداری اور نیک نیتی سے تمام تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور تمام دوست ممالک بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور مذاکرات کے حساس ہونے کے سبب میڈیا پر اس حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کی جا رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے جنگ بندی کے لیے ایران کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا تھا جس کی ایران نے تصدیق کی اور بعد ازاں پاکستان کے ذریعے اپنا جواب امریکا تک پہنچایا۔