نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے مطابق یران کی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد دو بحری جہاز روزانہ کی بنیاد پر آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔
- پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت چلنے والے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
- پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری دو مختلف بیانات میں مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی اسلام آباد آمد کے حوالے سے خبر دی گئی ہے۔
- اسرائیلی فوج نے ایک حالیہ بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اس ہفتے کے آخری دو دنوں میں ایران اور حزب اللہ کے 250 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے ہیں۔
- ایران پر حملے ٹرمپ کی سفارت کاری کے لیے دی گئی مہلت کے منافی ہیں: عراقچی
- جی سیون کا عام شہریوں پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ
ایران کی 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت خوش آئند اور قابل ستائش قدم: اسحاق ڈار