12 ارب روپے سے تعمیر حب کینال منصوبہ ناکامی کے بعد بند

image

کراچی کے شہریوں کے لیے 12 ارب روپے سے تعمیر ہونے والا حب کینال منصوبہ ناکامی کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق خراب الائنمنٹ کی وجہ سے نئی کینال سے صرف 30 سے 40 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر پرانی حب کینال کو ایک بار پھر بحال کر دیا گیا ہے جس سے 80 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

13 اگست 2025 کو افتتاح کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت زیرو پوائنٹ سے حب پمپنگ اسٹیشن تک 22 کلومیٹر طویل کینال تعمیر کی گئی تھی، تاہم یہ گزشتہ 7 ماہ سے مطلوبہ مقدار میں پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب واپڈا کی حب ڈیم سے نکلنے والی کینال بھی حب کینال کو 80 ایم جی ڈی سے زیادہ پانی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US