پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اس اجلاس کی صدرات کر رہے ہیں، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی یاد میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
- ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 'دشمن عوامی سطح پر مذاکرات کے اشارے دیتا ہے جبکہ خفیہ طریقے سے زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے'
- ایک ماہ کی جنگ کے دوران ایران میں 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے: سینٹکام
- امریکہ کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے
- تہران کی یونیورسٹی پر حملے کے بعد ایران کی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
- پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے: رپورٹ
- پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی حکومت نے پاکستانی پرچم کے تحت چلنے والے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے
اسلام آباد میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران کا اسرائیل پر نئے حملوں کا اعلان