وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد اسحاق ڈار کا بیان: ایران اور امریکہ نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے اعتماد کیا، میزبانی اعزاز کی بات ہوگی

اتوار کو مصر، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے بعد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کے سبب تباہی اور اموات ہی ہوں گے۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ’میں نے وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔‘
  • پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں خطے میں جنگ کے جلد اور مکمل خاتمے کے لیے متعدد طریقوں پر غور کیا ہے
  • پاکستانی وزیرِ اعظم کی سعودی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، شہباز شریف نے موجود بحران کے دوران ’سعودی عرب کی جانب سے اختیار کردہ غیر معمولی تحمل‘ کو سراہا
  • اسلام آباد میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے
  • ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 'دشمن عوامی سطح پر مذاکرات کے اشارے دیتا ہے جبکہ خفیہ طریقے سے زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے'
  • ایک ماہ کی جنگ کے دوران ایران میں 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے: سینٹکام
  • امریکہ کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے
  • تہران کی یونیورسٹی پر حملے کے بعد ایران کی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے: رپورٹ

وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد اسحاق ڈار کا بیان: ایران اور امریکہ نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے اعتماد کیا، میزبانی اعزاز کی بات ہوگی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US