امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کا ’تیل حاصل کر سکتے ہیں‘ اور ملک میں تیل کے بڑے پیداواری مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ بھی کر سکتے ہیں۔ ایران جنگ شروع ہوئے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے اور عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
- ٹرمپ نے ایران میں واقع جزیرے خارگ پر قبضے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایرانی تیل حاصل کر سکتے ہیں
- ایشیائی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔
- ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ جوابی حملوں کا دائرہ وسیع کرے گا جس میں یونیورسٹیوں اور امریکی و اسرائیلی حکام کے گھروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
- تہران کا کہنا ہے کہ وسطی شہر اسفہان کی ایک یونیورسٹی پر اس ہفتے کے آخر میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔
- ایرانی حکومت کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں ایک صنعتی مقام پر ایرانی حملے سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
- پاکستان کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک آئندہ چند دنوں میں امن مذاکرات کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ایران یا امریکہ نے شرکت کی منظوری دی ہے یا نہیں۔
امریکہ ایرانی جزیرے خارگ پر قبضہ کر کے وہاں سے تیل حاصل کر سکتا ہے: ٹرمپ