ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار موجود ہے، مشیر وزیر خزانہ

image

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار موجود ہیں اور عوام کو سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے بتایا کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تقریباً 24 روز کے لیے ہوتا تھا تاہم اب اس میں اضافہ ہو چکا ہے اور ذخائر تقریباً 4 ہفتوں تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے تیل کے ذخائر کافی حد تک دستیاب ہیں اور حکومت سپلائی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی ہے جو کفایت شعاری پالیسی کا عملی مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خود سادگی اور بچت کی مثال قائم کر رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US