خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

image

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے خاص طور پر سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں منگل تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 6 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ حادثات زیادہ تر بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

پنجاب کے سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US