خیبر میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

image

خیبر میں فرنٹیئر روڈ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا جس نے شدت اختیار کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US