کراچی کے علاقے گلشن معمار فقیرا گوٹھ کے قریب المناک واقعہ پیش آیا، جہاں 5 سالہ بچہ احسن مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فوری کارروائی کے باوجود بچے کو بچایا نہیں جاسکا اور اسے موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔
احسن کے چچا نے بتایا کہ بچہ گزشتہ شام 6 بجے دیگر بچوں کے ہمراہ کھیلنے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا۔
غم سے نڈھال ورثا کی جانب سے بچے کی لاش اسپتال منتقل کرنے سے انکار کیا جبکہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔