دبئی کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد جس آئل ٹینکر کو آگ لگی اُس سے سمندر میں تیل کا رساؤ نہیں ہوا اور اس پر لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان نے فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کی سختی سے تردید کی کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے ’بروکر‘ نے ایران کی جنگ سے چند ہفتے قبل فوجی کمپنیوں یا دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں میں ’بڑی سرمایہ کاری‘ کرنے کی کوشش کی۔
- اسرائیلی دفاعی افواج نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چار اسرائیلی فوجی لبنان میں ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ دو ایسے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں اقوام متحدہ کے اہلکار ’ہلاک ہوئے۔‘
- کویت کا کہنا ہے کہ ایران نے دبئی کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز اس کے ایک بڑے خام تیل کے ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے
- پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایرانی ادارے فارس نیوز کے مطابق ایران میں ایک پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والی ٹریفک پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
- ٹرمپ نے ایران میں واقع جزیرے خارگ پر قبضے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایرانی تیل حاصل کر سکتے ہیں
کویت کی 20 لاکھ بیرل خام تیل سے لدے اپنے جہاز پر حملے کی تصدیق: ’امریکی سیکریٹری دفاع کے بروکر نے جنگ سے قبل دفاعی کمپنیوں میں ’سرمایہ کاری‘ کی کوشش نہیں کی،‘ پینٹاگون