اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا قانون منظور کر دیا

image

اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع اور غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے سزائے موت کے قانون کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کے تحت جو بھی اسرائیلی شہریوں کو قتل کرے گا، اسے سزائے موت دی جائے گی۔

اس اقدام پر فلسطینی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے کھلی ناانصافی اور نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کا یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی اور تشدد کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

اسرائیلی اقدام کے بعد عالمی برادری کی توجہ بھی اس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US