حکومتِ سندھ نے 4 اپریل بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت نے ہفتہ 4 اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہوگی۔
یاد رہے کہ 4 اپریل کو ملک بھر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی47 ویں برسی منائی جائے گی۔