لاہور قلندرز کے فخر زمان کو پی ایس ایل 11 میں 2 میچز کی پابندی

image

پاکستان سپر لیگ 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے واقعے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو میچز کے لیے معطل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، اور بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا اور اس میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US