چین و پاکستان کا عالمی تنازعات پر یکساں موقف، خطے میں امن کے لیے مشترکہ عزم

image

چین نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات کے حوالے سے چین کا اور پاکستان کا موقف یکساں ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن، انصاف اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور پاکستان جنگوں کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس معاملے پر قریبی رابطہ برقرار ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف حملے فوری طور پر بند کریں۔ ترجمان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں اور تاریخی مقامات کی تباہی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن بلکہ بین الاقوامی قوانین کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

چین نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں مزید اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور حالات کو بگاڑنے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کریں۔ بیجنگ خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US