امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اگر ایران کسی معاہدے پر رضا مند نہ ہوا تو امریکی فوج ’مزید شدت سے‘ کارروائیاں جاری رکھے گی۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے تیل حاصل کرنے کے خواہش مند ممالک کو ’خود آبنائے ہرمز جا کر‘ تیل لانے کا مشورہ دیا ہے۔ فرانس کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: ’فرانس نے اسرائیل کے لیے عسکری سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔‘
- امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران ٹرمپ کے ساتھ کسی معاہدے پر راضی نہ ہوا تو ’مزید شدت سے‘ کارروائیاں کریں گے۔
- امریکی صدر نے برطانیہ کو ’خود آبنائے ہرمز سے تیل لانے‘ کا مشورہ دیا ہے اور اسرائیل کے لیے عسکری امداد پہنچانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے نہ گزرنے دینے پر فرانس پر تنقید کی ہے۔
- اسرائیلی دفاعی افواج نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چار اسرائیلی فوجی لبنان میں ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ دو ایسے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں اقوام متحدہ کے اہلکار ’ہلاک ہوئے۔‘
- کویت کا کہنا ہے کہ ایران نے دبئی کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز اس کے ایک بڑے خام تیل کے ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران ٹرمپ کے ساتھ کسی معاہدے پر راضی نہ ہوا تو ’مزید شدت سے‘ کارروائیاں کریں گے: امریکہ کی دھمکی