کراچی: فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات، تجارتی مراکز میں سینکڑوں دکانیں سیل

image

ضلعی انتظامیہ نے کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز ہاشو سینٹر کی سینکڑوں دکانیں اور بہادر آباد میں قرطبہ مارکیٹ سیل کردی۔

انتظامیہ نے فائر سیفٹی اقدامات کی عدم موجودگی اور حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے سینٹر کی پہلی منزل پر واقع 200 دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ قدم ہاشو سینٹر میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز میں آگ لگنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انسانی جانوں اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اور جب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں کیے جاتے دکانیں بند رہیں گی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز بلال علوی اور ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بہادرآباد میں قرطبہ مارکیٹ سیل کردی۔

حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی بھی فائر سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے پر عمل میں لائی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US