کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف جاری ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران کلفٹن تین تلوار کے علاقے میں ایک کم عمر ڈرائیور نے قانون کی دھجیاں اُڑا دی۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے بچے کو روکا تو وہ گاڑی سے اتر کر غصے میں واپس بیٹھ گیا اور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ کم عمر ڈرائیور نے آس پاس موجود لوگوں کو ٹکر مارتے ہوئے سگنل توڑ کر فرار اختیار کیا۔
ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ خود بھی وہاں موجود تھے اور نگرانی کر رہے تھے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری نمونہ نمبر پلیٹ استعمال کریں اور تمام کاغذات ساتھ رکھیں تاکہ سڑک پر کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔