وزیر خزانہ پنجاب مجبتیٰ شجاع الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ان کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری اور لگژری آئٹمز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تمام محکموں کے فیول پر 50 فیصد کٹ لگائی گئی ہے۔ بیرون ملک سرکاری دوروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دو ماہ کی تنخواہ اور پیٹرول نہیں لیا جائے گا۔ سرکاری اداروں کو اب صرف 50 فیصد پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری پروٹوکولز ختم کر دیے گئے ہیں اور غیر ضروری سبسڈی میں کمی کی جارہی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو ترقیاتی بجٹ پر بھی کٹ لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر ہفتے تقریباً 60 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس کے باوجود اخراجات میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔
یہ اقدامات صوبائی حکومت کی مالی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔