آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشتگرد گروہوں کو نہ صرف افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں بلکہ انہیں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں کی بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے مختلف شدت پسند گروہوں کی پشت پناہی خطے میں سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ جریدے نے لکھا ہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے درمیان گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد کئی مسلح جتھوں کو حکومتی ڈھانچے میں شامل کیا گیا ہے جس سے دہشتگرد عناصر کو مزید تقویت ملی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے علاقائی اور جغرافیائی مفادات کے حصول کے لیے طالبان کی حمایت کر رہا ہے۔