بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات، اپوزیشن کے ممکنہ لائحہ عمل اور آئندہ سیاسی رابطوں سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کو ملکی سیاست کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس پیش رفت کو سیاسی حلقوں میں خاص توجہ دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US