امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے جنگ بند کرنے کا کہا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’ہم اس پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلے گی اور آزاد ہو گی۔‘
- امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے جنگ بند کرنے کا کہا ہے۔
- مشرق وسطیٰ کے تنازع میں فریق نہ بننے کا مؤقف دہراتے ہوئے کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں اور قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
- نیٹو کو ’کاغذی شیر‘ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو اس اتحاد سے نکالنے پر ’سنجیدگی سے غور‘ کر رہے ہیں۔
- ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں نے اسرائیل پر تیسرا حملہ کیا ہے۔
- اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کی رات حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی ’حکومت کے نئے صدر‘ نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، آبنائے ہرمز کھلے گی تو غور کریں گے: ٹرمپ کا دعویٰ