امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے جنگ بند کرنے کا کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’ہم اس پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلے گی۔‘ تاہم ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے ’جھوٹا اور بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔ جبکہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ’اس قوم کے دشمنوں کے لیے‘ بند رہے گی۔
- امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے جنگ بند کرنے کا کہا ہے لیکن 'ہم اس پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلے گی۔‘
- ایرانی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کی ہے۔ جبکہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ’اس قوم کے دشمنوں کے لیے‘ بند رہے گی۔
- ایران نے آج پانچ بیلسٹک میزائل داغے اور 35 ڈرون حملے کیے: متحدہ عرب امارات
- مشرق وسطیٰ کے تنازع میں فریق نہ بننے کا مؤقف دہراتے ہوئے کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں اور قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
- نیٹو کو ’کاغذی شیر‘ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو اس اتحاد سے نکالنے پر ’سنجیدگی سے غور‘ کر رہے ہیں۔
جنگ بندی کی درخواست سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ ’جھوٹا اور بے بنیاد‘ ہے: امریکی صدر کے بیان پر ایران کا رد عمل