صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف کی تکمیل کے قریب ہے جبکہ ایران جنگ ’مکمل ہونے کے قریب‘ ہے تاہم آئندہ دو یا تین ہفتوں کے دوران ایران پر انتہائی شدید حملے کریں گے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
- صدر ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ’ایران میں امریکی فوجی اہداف تکمیل کے قریب، آئندہ دو یا تین ہفتوں کے دوران ایران پر انتہائی شدید حملے کریں گے‘
- تقریباً 20 منٹ کے اپنے خطاب میں ٹرمپ نے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں شپنگ کے تحفظ کے لیے آگے آئیں، یا امریکی تیل خریدیں
- ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت اضافے کے بعد 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے
- لبنان میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں مارے گئے
- ایرانی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کے اس دعوے کو ’غلط اور بے بنیاد‘ قرار دیا ہے کہ ایران نے امریکہ کو جنگ بندی کی درخواست کی ہے
ٹرمپ کا قوم سے خطاب: ’امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں، اہداف کی تکمیل کے قریب ہیں، آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کریں گے‘