شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

image

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور پوری شدت سے جاری رہیں گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US