ڈی جی کھیل پنجاب کا انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز کھولنے کا اعلان

image

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس سائنسز کے دورے کے موقع پر اسے باقاعدہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ میں کلاسز کا آغاز پیر سے کر دیا جائے گا، جہاں پنجاب بھر کے ٹاپ ایتھلیٹس کو ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے اسپورٹس میڈیکل سینٹر کو بھی دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو درپیش انجریز کے مسائل کو ختم کیا جا سکے۔

محمد طارق قریشی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے کھلاڑیوں اور کوچز کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US