بلوچستان میں بارش نے تباہی مچادی، 7 افراد لقمہ اجل، متعدد زخمی

image

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جانی نقصانات ہرنائی، کوہلو، تربت، جعفرآباد، لورالائی اور کچھی کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

بارش اور سیلاب سے انفراسٹرکچر اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات تباہ اور 50 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وہاں 400 ایکڑ پر محیط زرعی اراضی بھی زیرِ آب آ گئی ہے۔

اسی طرح ہرنائی اور قلعہ عبداللہ میں بھی تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں کے باعث جھل مگسی میں گنداواہ نوتال روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US