کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی میں تعطل کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
متاثرہ علاقوں میں ملیر اور ماڈل کالونی سمیت متعدد علاقے شامل ہیں جہاں گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر گھریلو صارفین کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے لیے شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔
شہریوں نے صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کرے تاکہ عوام کی تکالیف کا خاتمہ ہوسکے۔