کراچی کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک طارق روڈ پر حال ہی میں تعمیر شدہ سڑک پہلی ہی بارش میں دھنس گئی جس سے انتظامیہ کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔
حادثے کے وقت سڑک پر رواں دواں ایک گاڑی گڑھے میں جا گری جس میں ایک خاتون سوار تھیں۔ خوش قسمتی سے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو باہر نکال لیا تاہم کار کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری اور لفٹر طلب کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد گڑھا کافی گہرا ہو گیا اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جس پر متاثرہ جگہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔