وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل

image

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ملک بھر میں ٹول پلازہ فیس میں سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پہلے جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے اور اس ضمن میں نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

عبدالعلیم خان کے مطابق 5 اپریل سے ٹول ٹیکس میں ہونے والا اضافہ اب نافذ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ملک کو درپیش مشکل حالات میں پوری قوم کو مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US