حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ حالیہ خلیجی جنگ اور عالمی توانائی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مالی دباؤ کو کم کرنا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت طے شدہ ڈھانچہ جاتی شرائط کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ کیا جائے گا۔
دوسری جانب آئیسکو، گیپکو اور فیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے جس کی تکمیل اب 2027 کے اوائل تک متوقع ہے۔