وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے موڈ میں ہے ،خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت پاکستان سے پانچ گنا بڑا ملک ہے معیشت اور فوج کے لحاظ سے بھی بھارت بڑا ہے تاہم پاکستان نے تاریخ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایئر فورس نے بھارت کے اندر کارروائی کر کے اسے عبرتناک نقصان پہنچایا ہے اور اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچا کر واپس آئیں گے۔
وزیر دفاع نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل ایک حساس مرحلے سے گزر رہا ہے جس پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، مگر پاکستان اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیابی عطا فرمائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک نبی ﷺ کے امتی کے طور پر تفرقوں سے بچتے ہوئے صلح و صفائی کے لیے کام کر رہا ہے اور دعا ہے کہ خطے میں امن قائم رہے اور برادر ممالک میں اتفاق ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر بھارت کوئی جارحیت کرتا ہے تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور اس کا جواب اتنا مضبوط ہوگا کہ دشمن عبرتناک نقصان اٹھائے گا۔