پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض فوری واپس کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری واپسی کے مطالبے کے بعد 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو منتقل کر دی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے یہ قرض پہلے سیف ڈپازٹ کی صورت میں رکھا گیا تھا جس پر پاکستان باقاعدہ 6 فیصد شرح سود ادا کرتا رہا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے اس قرض کو رول اوور کیا تھا اور دسمبر 2025 میں اس کی مدت میں قلیل عرصے کے لیے توسیع بھی دی گئی تھی۔ تاہم اب ابوظہبی کی جانب سے فوری واپسی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد پاکستان نے قرض کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US