وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کا خیرمقدم

image

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے سے انکار کر دیا اور پاکستان کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی نے وضاحت کی کہ ایران نے مذاکرات کے لیے کبھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی عوام کی پاکستان سے محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایران مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کی قدر کرتا ہے جبکہ امریکی میڈیا اس معاملے کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ان مذاکرات میں اس بات پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا خاتمہ جامع اور دائمی ہونا چاہیے اور یہ کوئی عارضی یا نمائشی اقدام نہیں ہونا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US