ملتان: رکشہ میں گیس سلنڈر دھماکا، تین افراد جاں بحق، 14 زخمی

image

ملتان مظفرگڑھ روڈ پر رکشہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US