کراچی: ڈی ایس پی قائد کے دفتر کی چھت کا پلستر گر گیا

image

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ڈی ایس پی آفس کی چھت کا کچھ حصہ اچانک گرگیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھت کا پلستر گرنے کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دفتر کی چھت خستہ حال ہوگئی تھی جس کے باعث پلستر جھڑ کر گر گیا۔

واقعے کے وقت ڈی ایس پی قائد آباد اپنے دفتر کے سائیڈ روم میں موجود تھے، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ اس واقعے کے بعد عمارت کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US