خیرپور: منکی پاکس کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کی ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش

image

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خیرپور میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، جہاں سے بیماری کے دیگر اضلاع تک پھیلنے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ویکسین صرف مخصوص ہائی رسک گروپس اور ہیلتھ ورکرز کے لیے مختص ہوگی۔

اس صورتحال کے تناظر میں محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری رابطہ اور ریفرل سسٹم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے اسپتالوں میں ایم پاکس رسپانس یونٹس کے قیام کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک منکی پاکس کے باعث نوزائیدہ بچوں میں 7 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ کراچی میں بھی رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ چکا ہے اور ملک میں اس بیماری کے ساتھ ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US