محکمہ ایکسائز سندھ کی ایپلیکیشن ڈاؤن، ٹریفک دباؤ برداشت نہ کرسکی

image

حکومت سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو دو ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کے اعلان کے بعد، اس مقصد کے لیے بنائی گئی خصوصی ایپلیکیشن اور ویب سائٹ لانچ ہوتے ہی شدید دباؤ کا شکار ہوکر ڈاؤن ہوگئی ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سسٹم پر ایک ہی وقت میں ہزاروں شہریوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرانے کے لیے رسائی کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس سے ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کا سرور بوجھ برداشت نہ کر سکا اور مکمل طور پر کریش ہوگیا۔

اس صورتحال کے نتیجے میں صوبہ بھر سے امدادی رقم کے حصول کے خواہشمند شہری اپنی درخواستیں جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

امدادی رقم کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک ساتھ آن لائن سسٹم کا رخ کیا، جس کی وجہ سے سسٹم بیٹھ گیا اور صارفین کو تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام کی جانب سے سسٹم کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US