نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں منیبہ علی نے 55 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انویسِبلز کو اسٹرائیکرز کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح دلوائی۔
اسٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 161 رنز بنائے جس میں عالیہ ریاض 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انویسِبلز کی طرف سے مومنہ ریاست نے 3 اور صائمہ ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ چیلنجرز نے 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں نتالیا پرویز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اسٹارز نے ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا سدرہ امین نے ناقابل شکست 75 رنز اسکور کیے۔