خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ

image

خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

الرٹ کے مطابق چترال، کوہستان اور سوات میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر، پہاڑی اور دریا کنارے علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US