اسلام آباد ایکورڈ: ایران-امریکا تنازع ختم کرانے کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل امن منصوبہ

image

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے دو مرحلوں پر مبنی امن معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جسے اسلام آباد ایکورڈ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا جنگ بندی فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں میں فوری جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات شامل ہے تاکہ عالمی بحری راستے بحال ہو سکیں۔

دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 روز کے دوران جنگ بندی کے لیے جامع فریم ورک تیار کیا جائے گاجس میں جامع امن معاہدہ اور ایران-امریکا کے درمیان جاری تنازع کے مکمل خاتمے کی کوشش شامل ہے۔

ممکنہ حتمی معاہدے کے تحت ایران اپنا نیوکلیئر پروگرام ترک کرے گا اس پر عائد تمام پابندیاں ختم ہوں گی، منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے اور ایران کو آزادانہ طور پر تیل فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہرمز کے لیے وسیع فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US