ایس ایس جی سی پائپ لائن میں دھماکے کی ذمہ دار قرار، ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

image

کراچی کی سٹی کورٹ کے سینئر سول جج غربی نے اورنگی ٹاؤن کی ملت کالونی میں 2022 کے دوران گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے سے شہریوں کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کو تین کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو واقعے کا ذمہ دار اور غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ المناک واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جس میں ان کے والدین گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔

تمام شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو ہرجانے کی مد میں تین کروڑ روپے کی رقم ادا کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US