ایران جنگ اور عالمی توانائی بحران کے باوجود بجلی کی دستیابی برقرار

image

ایران اور عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور کشیدگی کے باوجود پاکستان توانائی بحران سے محفوظ رہنے میں کامیاب رہا ہے جس کی بڑی وجہ شمسی توانائی کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں تقریباً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات پاکستان پر انتہائی محدود رہے جس کی بنیادی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا تیزی سے فروغ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان میں شمسی توانائی کے پھیلاؤ کو ایک خاموش انقلاب قرار دیا اور کہا کہ قابلِ تجدید توانائی میں اضافے کے باعث پاکستان نے 2020 کے بعد 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US