سعودی تیل تنصیبات پر حملہ، امن کوششوں کو دھچکا

image

ایران کی جانب سے گزشتہ رات سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جسے جاری سفارتی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کوششیں ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس پیشرفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات جیسے سویلین اہداف کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ، غیر ضروری اقدام ہے جو نہ صرف امن عمل کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ خطے میں مزید کشیدگی کو بھی جنم دے سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض ذمہ دار ایرانی حکام پاکستان کی جانب سے جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں جس کی ایک مثال پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا حالیہ بیان بھی ہے۔

مبصرین کے مطابق سعودی عرب کے شہر الجبیل میں تیل تنصیبات پر حالیہ حملے کی مذمت ضروری ہے تاکہ خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی عمل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US