پنشن سے محروم ایل ڈی اے کے سابق ملازمین کا پریس کلب پر احتجاج

image

پنشن سے محروم لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ملازمین نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔

ایل ڈی اے کے تقریباً 88 پنشنرز، جن میں 12 بیوہ خواتین اور یتیم بچے بھی شامل ہیں، گزشتہ چار ماہ سے پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

متاثرین کے مطابق متعلقہ افسران کی مبینہ بے حسی کے باعث وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے گھروں کے چولہے تک ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات کے باوجود بھی ان کے واجبات ادا نہیں کیے گئے، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پنشنرز نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مزید مجبور نہ کیا جائے اور ان کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی بسر کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US