عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔