اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

image

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے تعطیل کا فائدہ اٹھائیں گے، تاہم ضروری خدمات سے متعلق ادارے اپنی ڈیوٹیز جاری رکھیں گے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ایم سی آئی، سی ڈی اے، پولیس اور اسپتال کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو ضروری سہولیات فراہم ہوتی رہیں۔

تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US