شہداد پور کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں ڈی ریل

image

کراچی سے چلنے والی 27UP شالیمار ایکسپریس شہداد پور کے قریب کراس اوور پر ڈی ریل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق، حادثے میں ٹرین کی چار کوچز پٹری سے اترگئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں UP اور DN دونوں ٹریکس مکمل طور پر بلاک ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ریلوے کی نقل و حمل شدید متاثر ہوگئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور صفائی کے عملے کو فوری طور پر موقع پر پہنچا دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US